راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی راستوں کو بندکرسکتے ہیں: آئی جی اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان فائل فوٹو آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا ہےکہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بندکیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں آئی جی اکبر ناصرخان کی زیر صدارت امن عامہ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعت (پی ٹی آئی) کے متوقع جلسے پر خطرات کا تخمینہ اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس آئی جی کا کہنا تھا کہ 26 نومبرکو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جاسکتا ہے، راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں، اسلام آباد میں کوئی بھی سیاسی سرگرمی قانون کے مطابق اور انتظامیہ کی اجازت سے ہوگی، ریڈزون کی سکیورٹی کے لیے پولیس،ایف سی اور رینجرز تعینات ہوگی۔

آئی جی اکبر ناصر خان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیے جائیں گے، ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو ڈرونز اور باڈی کیمرے مہیا کر دیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store