وزیراعظم اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی

وزیراعظم اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی فائل فوٹو وزیراعظم اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی

احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے نے ان کی حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ملزمان کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے ملزمان ابھی تک پیش نہیں ہوئے؟

ملزمان کے وکیل نے بتایا ملزم علی احمد اور شعیب قمر تاحال پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ دیگر ملزمان پیش ہوجاتے ہیں، یہ کیوں تاخیر سے پہنچتے ہیں، کیا انہوں نے کراچی سے آنا ہے، گواہ پہنچنے کے باوجود کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی، آخری موقع دیتا ہوں، آئندہ سماعت پر بیان لازمی ریکارڈ کیا جائے گا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store