عمران خان نے مبارکباد کی ٹوئٹ میں بابراعظم کی بجائے بابر اعوان لکھ دیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں جیت کی خوشی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کپتان بابراعظم کی بجائے پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کو مبارک باد دے بیٹھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے غلطی سے بابراعوان کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ بابراعوان اور قومی ٹیم کو جیت کی بہت مبارک باد!

عمران خان کی یہ ٹوئٹ تین چار منٹ تک لائیو رہی بعد ازاں غلطی کا اندازہ ہونے کے بعد اسے ڈیلیٹ کر کے درست نام کے ساتھ دوبارہ ٹوئٹ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store