توہین عدالت کیس: عمران خان نے سپریم کورٹ میں التواء کی درخواست دائر کردی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں التواء کی درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی طرف سے توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کردی۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ میرا مؤکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے آج ہفتے تک جواب طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہفتے کو ہی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے۔

 

install suchtv android app on google app store