اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سروس سے ملانے کے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد میٹرو بس سروس فائل فوٹو اسلام آباد میٹرو بس سروس

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سروس سے ملانے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔

بس نیٹ ورک روٹس کے پہلے مرحلے میں تیرہ روٹس شامل ہیں اور اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک سو اٹھائیس بسیں مکمل کی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں سیکٹر ایف، جی، آئی اورڈی بارہ کو بسوں کے ذریعے مرکزی میٹرو بس نیٹ ورک سے ملایا جائے گا۔

ان روٹس سے ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کی ترجیجی بنیادوں پر تکمیل کی ہدایت کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store