محکمہ ریلوے کا ٹرین آپریشن بحال کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن بحال کردیا ہے۔ فائل فوٹو محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن بحال کردیا ہے۔

 

 

محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ماہ سات دن بعد بعد خیبرمیل کل رات 10 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی۔

رحمان بابا ایکسپریس دو اکتوبرکی صبح 10 بجے کراچی کینٹ ست راولپنڈی کےلیے روانہ ہوگی اسی طرح 5 اکتوبرکو قراقرم ایکسپریس3 بجکر 30 منٹ پرلاہور کے لئے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق 5 اکتوبر سے ہی بزنس ایکسپریس 4 بجےاورکراچی ایکسپریس4 بجکر30 منٹ پرلاہور کی جانب روانہ ہوگی، محکمہ ریلوے نےکراچی سےلاہوراور راولپنڈی کے لئے چلنے والی پانچوں ٹرینوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا کہ مسافروں کی سہولت کیلئے پانچوں ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد بڑھا کر 19 کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سیلاب سے ریلوے کو 500 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store