کسان اتحاد نے اسلام آباد میں دھرنا دے دیا، شہرمیں ٹریفک کی روانی متاثر

جناح ایونیو پر کسان اتحاد کااحتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ فائل فوٹو جناح ایونیو پر کسان اتحاد کااحتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

کسان اتحاد نے وفاقی دارالحکومت کے جناح ایونیو پر دھرنا دے دیا جس کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

مطالبات کی منظوری کے لیے کسانوں کا جناح ایونیو پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت کےعلاقے بلیو ایریا جانے والے راستے بند ہونے کے باعث اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

زیروپوائنٹ سے فیصل ایونیو جانے والا راستہ بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک جام کا سامنا ہے۔،کسان احتجاج کے باعث سرینگر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد اور بیج مفت فراہم کیاجائے۔

کسان اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔گندم کی قیمت 4 ہزاراورگنے کی 400 روپے فی من مقررکی جائے اور زراعت کوصنعت کا درجہ دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store