سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی ہے جبکہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے، حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمبگر ثابت ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگر کسی جماعت نے کال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے، لوگوں کےگھروں میں بھوک اور افلاس ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مبتنہ کیا کہ وقت کا تقاضہ ہےکہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے، اکتوبر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store