سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین فائل فوٹو سابق وزیر خزانہ شوکت ترین

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آڈیو لیک کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کیلئے شوکت ترین نے سابق صوبائی وزرائے خزانہ کوکال کی۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔

install suchtv android app on google app store