سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلح افواج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلح افواج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری فائل فوٹو

ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مسلح افواج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 115 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 314 ہوگئی۔

پھنسے افراد کونکالنے کےلئے پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی 338 پروازیں چلائی گئیں۔483 افراد کو بچایا گیا۔ دوسری جانب۔پاک فضائیہ اور بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا کہنا کہ اب تک 12 ہزار 703 افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 41 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 3 ہزار 585 پھنسے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپس، 284 امدادی اشیاء کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیاء کو جمع اور آگے تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اب تک 3 ہزار 570 ٹن اشیائے خورونوش اکٹھی ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store