پاک بحریہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن مسلسل جاری ہے فائل فوٹو سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن مسلسل جاری ہے

پاک بحریہ کی ملک بھرکے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، راجن پور اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن مسلسل جاری ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس اور موبائل میڈیکل ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے گزشتہ روز دادو کے علاقے گوزو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن کے تسلسل میں زہرو گوٹھ سے پانی میں محصور 60 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا اور لاڈھن ویلیج اور دادو کے چار دیگر علاقوں سے بھی ریسکیو کیے گئے پچاس سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

install suchtv android app on google app store