سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریسکو آپریشن جاری

 پاک بحریہ کا ریسکو آپریشن فائل فوٹو پاک بحریہ کا ریسکو آپریشن

پاکستان نیوی ( Pakistan Navy ) کی جانب سے سیلاب ( Flood 2022 ) سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جوان سندھ ( Sindh ) کے مختلف علاقوں بشمول سانگھڑ، تحصیل مہر، سلطان کوٹ، شاہ بندر، کوڈاریو، دولت پور، چوھڑجمالی، سجاول اور ٹھٹھہ میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاک بحریہ نےسندھ حکومت کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کا دائرہ کار پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں تک بھی بڑھا دیا ہے۔

پاک بحریہ کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے متاثرین میں راشن بیگز، تیار کھانا، صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب راجن پور، جامشورو، سانگھٹر اور ڈی آئی خان میں بھی پاکستان نیوی کے میڈیکل کیمپس کے علاوہ مختلف علاقوں میں موبائل میڈیکل ٹیمز بھی کام کر رہی ہیں۔

پاک بحریہ کے جوانوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ کی عارضی مرمت کے بعد اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ مقامی انتظامیہ اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے تمام متاثرین کی ہر ممکن بحالی کے لیے پر عزم ہے۔

install suchtv android app on google app store