سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کاروائیاں جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کاروائیاں جاری فائل فوٹو

پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کی ہنگامی امدادی ٹیمیں اپنے گھروں میں پھنسے افراد کو خوراک کی فراہمی کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران سینکڑوںسیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

اس کے علاوہ پاک فضائیہ کی طرف سے قائم کردہ فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store