اسلام آباد میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کی مارکیٹ فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارکیٹ

پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں آج سے کاروباری بندش اوقات سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ تمام کاروبار اور دکانیں چوبیس گھنٹے کھل سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورانٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے صوبے بھر میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پورے پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں اتوار کو کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ کے مسائل بھی حل کریں گے۔

install suchtv android app on google app store