واقعہ کربلا بربریت کے خلاف حق کا علم بلند کرنے کا درس دیتا ہے: شرجیل میمن

شرجیل میمن فائل فوٹو شرجیل میمن

وزيراطلاعات سندھ شرجيل انعام میمن نے یوم عاشور پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا بربریت اور یزیدیت کے خلاف حق کا علم بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے اپنے رفقاء کے ساتھ عظیم قربانی دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر باطل کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنے کا پختہ پیغام دیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمارے لیے قابل تقلید ہیں، ہمیں امام حسین علیہ السلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور قوم اتحاد کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنائے۔ 

install suchtv android app on google app store