ایمن الظواہری کے ہلاکت کی خبر پر پاکستان کا ردعمل

 پاکستان کا ردعمل فائل فوٹو پاکستان کا ردعمل

امریکا کی جانب سے افغانستان میں گزشتہ روز کیے گئے انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے سرکاری بیانات میڈیا پر دیکھے ہیں، افغانستان میں امریکا کے انسداد دہشتگردی آپریشن سےمتعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق دہشتگردی کے مقابلےکیلئے پر عزم ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں ڈرون حملہ کرکے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store