"مفتاح بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر پریشان ہیں" مریم نواز کی وزیرخزانہ سے اپیل

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں سے بجلی کے بل میں فکسڈ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں، امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بعد میں ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل سے بات کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مریم نواز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ تاجروں کی منشا کے مطابق مسئلے کا حل نکالیں گے۔

install suchtv android app on google app store