عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے ایک سینیٹر اور ایم این اے نے مجھ پر الزامات لگائے، مجھ پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں،الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی 2شوگر ملز ہیں،چینی جان بوجھ کر ایکسپورٹ کرائی گئی، مسئلہ چینی کا نہیں، مصلحت کا ہے، اگر میری غلطی ہے تو اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کی بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا، جھوٹے الزامات پرطارق فضل چودھری معافی مانگیں بصورت دیگر طارق فضل چودھری کو قانونی نوٹس بھیجوں گا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس منصوبے میں میرا نام لیا جا رہا ہے، مجھے اس کے بارے میں علم ہی نہیں تھا، یہ معاملہ 2019 ء کا ہے، اس وقت میں جیل میں تھا، بی آئی ایس پی کی متعلقہ میٹنگ 2019 ء میں ہوئی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک روپیہ نہیں کمایا۔