بھارت سے غذائی اشیا لانے کیلئے عالمی ایجنسیوں نے رابطہ کیا ہے: مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل فائل فوٹو مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بھارت سے غذائی اشیا لانے کی اجازت کے لیے ایک سے زائد عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے لکھا کہ بین الاقوامی ایجنسیوں نے زمینی راستے سے بھارت سے فوڈ آئٹمز لانے کی اجازت مانگی ہے۔ تاہم اس معاملے پر حکومت اپنے اتحادیوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سپلائی کی کمی کی بنیاد پر فوڈ آئٹمز منگوانے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔

install suchtv android app on google app store