حلیم عادل شیخ کرپشن کیس میں گرفتار

حلیم عادل شیخ فائل فوٹو حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت میں پہنچے تھے، جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اپنے خلاف درج جعلسازی اوردھوکہ دہی کے مقدمے میں بیان ریکارڈ کرانے تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ جامشورو پہنچے تھے۔

حلیم عادل شیخ اورپانچ دیگرافراد کے خلاف تھانہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ میں 63 ایکڑ اراضی جعل سازی سے نام کرانے اور اس پر زرعی بینک سے قرضہ لینے کامقدمہ درج ہے۔ حلیم عادل کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سرکل آفیسر ذیشان حیدر نے طلب کیاتھا۔
حلیم عادل شیخ اس مقدمے میں صوبائی انسداد بدعنوانی عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔

install suchtv android app on google app store