ن لیگ نے عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیا ہے: شیخ رشید

  • اپ ڈیٹ:
شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو نشانے پر رکھ لیاہے، فضل الرحمٰن اور آصف زرداری بپھر گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا اور تیسرے کی تیاری ہے، اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام اور کیا ہو گا۔

انھوں نےلکھا کہ ایک ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزیدبڑھا ہے اور مفتاح اسماعیل نے LPG پر لیوی بھی بڑھا دی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store