آصف زرداری تیار ہو جاؤ میں آ رہا ہوں،عمران خان

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو میر جعفر قرار دے دیا۔ جہلم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، تم اور تمھارا بیٹا تیار ہو جاؤ میں آ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آصف زرداری نے لانچوں کے ذریعے لوٹا ہوا پیسہ باہر بھیجا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان لوگوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا جب میں حکومت سے باہر آؤں گا تو بہت خطرناک ہو جاوں گا۔ وہاں آفس میں بیٹھ بیٹھ کر میرا وزن بھی بڑھ گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے جعلی خبروں کے ذریعے پاک فوج اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی،پشاور،لاہور اور جہلم میں سب سے بڑے جلسے کیے، چوروں کی جماعتیں مل بھی جائیں یہ مینار پاکستان میں جلسی بھی نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے کہا کہ  میں تو کہتاہوں ای سی ایل میں ڈال دیں کیونکہ میں باہرجانا نہیں چاہتا، میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں جب روس گیا تو مجھے تیس فیصد کم قیمت پر تیل اور گندم دینے کے لیے تیار تھا، شہباز شریف تم میں ہمت ہے تو روس سے تیل اور گندم خریدو۔

عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عوام کے لیے کھڑا ہوا تو اس کے خلاف بھی سازش ہوئی، جس میں فضل الرحمان بھی شریک تھا۔

install suchtv android app on google app store