سعودی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے عالمی برادری کے کردار پر زور دیا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن کے عوام کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کررہے ہیں جب کہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اوآئی سی کانفرنس وزیراعظم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ عالمی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔