اوآئی سی کانفرنس وزیراعظم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چوہدری

 فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی اوآئی سی وزرائے خارجہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی.

 فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن خصوصاً دو حضرات نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژ ہو، یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بجھوا رہا ہوں، خدا پاکستان حامی و ناصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوآئی سی 2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آوازہے، شاہ محمود قریشی

فواد چوہدری نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی کانفرنس اس وقت جاری ہے، تین مہینے میں دوسری بار یہ کانفرنس ہورہی ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کی عظیم کامیابی ہے، پاکستان کواس کامیابی پرفخر ہونا چاہیے، تمام وفود ہمارے سیاسی حالات کوپس پشت ڈال کرآئے ہیں،آج پاکستان مسلم امہ کی قیادت کررہا ہے، یہ پاکستان کےلیے ایک عزت کی بات ہے۔

اپوزیشن میں خصوصاً 2 لوگوں نے کانفرنس کوناکام بنانے کےلیے پوری کوشش کی، میں ان دونوں لوگوں کوخصوصی مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ کانفرنس کامیاب ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store