پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن ’’نوروز‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

جشن نوروز فائل فوٹو جشن نوروز

مختلف علاقوں میں بہار کا جشن مختلف ناموں سے مشہور ہے۔ نوروز بھی جشن بہاراں کا دوسرا نام ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال  مارچ کے وسط میں ’جشن نوروز‘ منایا جاتا ہے۔ 

Cultural harmony: Celebrating diversity of Punjab, G-B

یہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب نیا دن ہے۔ ’نوروز‘ کا تہوار پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سمیت دنیا کے  کئی ملکوں میں مسرت اور خوشی ہے منایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوروز کا کا مہینہ بہار سے موسوم ہے۔ اس دن روایتی پکوان بکانا، روایتی ثقافتی موسیقی بجانا، ثقافتی رنگ برنگے لباس پہنانا، ثقافتی پینٹنگز پیش کرنا اور لوگ ثقافتی لباس میں رقص کرتے ہیں۔

یہ دن موسمِ بہارکی آمد پر قدیم فارسی کیلینڈر کے پہلے مہینے فروردین کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ جو اکیس مارچ کا روز ہوتا ہے۔

یہ تہوار ایران ،پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں یہ دن خوشی مسرت اور نئے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔  

2010 سے اقوام متحدہ نے نوروز 21 مارچ کو عالمی یوم کے طور پر منانے کا اعلان کیا ۔

نوروز کا آغاز تقریب پانچ ہزار سال قبل قدیم ایران سے ہوا اور یہ تہوار نہ صرف ایران بلکہ افغانستان، البانیہ، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان، ترکی، پاکستان اور دیگر علاقوں پر منایا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store