بھارتی وزیر اعظم مودی کو پہلا بڑا جھٹکا، گھر بھیجنے کی تیاری

  • اپ ڈیٹ:
نریندر مودی فائل فوٹو نریندر مودی

بھارت میں 26 جماعتی اپوزیشن اتحاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پہلا بڑا جھٹکا دے دیا اور گھر بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں اپوزیشن دو ہفتے سے نریندر مودی سے ریاست منی پور میں خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن مودی سرکار حیلے بہانوں سے فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے سے گریزاں رہیں۔

گزشتہ روز راجیہ سبھا کے 50 ارکان کی طرف سے منی پور خانہ جنگی پر قرارداد پیش کی گئی تھی۔ مودی سرکار کی جانب سے قرارداد پیش کرنے پر اجلاس ہی برخاست کر دیا گیا تھا۔

اجلاس کی غیر آئینی برخاستگی پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی کے مجسمے کے ساتھ دھرنا دیا۔ مودی سرکار نے اپوزیشن پر دباؤ کیلیے عام آدمی پارٹی رہنما سنجے سنگھ کی پارلیمنٹ رکنیت بھی معطل کی۔

اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو ذاتی آنا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

ادھر تحریک عدم اعتماد کا سن کر بھارتی وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپوزیشن اتحاد کو ’ایسٹ انڈیا کمپنی‘ سے تشبیہ دے دی۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے منی پور میں خواتین پر انسانیت سوز واقعات کو تشویشناک قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store