ایان علی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی اس کا کوئی ذکرہی نہیں کرتا، علی زیدی

پی ٹی آئی فائل فوٹو پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایان علی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی اس کا کوئی ذکرہی نہیں کرتا۔ سانگھڑ میں تحریک انصاف کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ جس کسٹم افسر نے ایان علی کو پکڑا تھا اس کی لاش ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے تو کورونا کے ٹیکے بھی نہیں لگوا سکتے، یہ صرف کرپشن کا ٹیکہ لگا سکتے ہیں لیکن لگتا ہے اب سندھ کے عوام کی برداشت ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوابشاہ میں ایس ایچ او سمیت 5 لوگوں کو شہید کیا گیا بلاول وہاں نہیں گئے، سندھ کےلوگ کتنا برداشت کریں گے، اب وقت بدل گیا ہے۔

صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ کا کہنا تھا کہ 2023 میں بلا تیر کو توڑے گا تب یہ سندھ کو جوڑے گا، سندھ کی حکومت عوام کو صحت کارڈ دینا ہی نہیں چاہتی۔

install suchtv android app on google app store