صدرمملکت کی منظوری کے بعد شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

شہزاد اکبر فائل فوٹو شہزاد اکبر

صدرِ مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ منظور کرلیا۔

شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

تاہم اب صدرمملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبرکے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان مشیر برائے احتساب کے لیے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم خودکریں گے۔

install suchtv android app on google app store