شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟: عطا اللہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے استعفے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتے قبل یہی بات کہی تھی۔

عطا اللہ تارڑ نے استفسار کیا ہے کہ کیا شہزاد اکبر سے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا حساب لیا جائے گا؟

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر قومی مجرم ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ انتقامی کارروائیوں کا مداوا کون کرے گا؟

ن لیگ کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے قوم کے اربوں روپے خرچے اور نتیجہ کچھ نہ نکلا۔

install suchtv android app on google app store