عمران خان اور شہزاد اکبر کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شہزاد اکبر کو شریف فیملی اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ذاتی عناد، انتقام او رانا کی تسکین کے لیے عمران خان نے مخالفین کے خلاف مقدمات بنائے، عمران خان نے بطور وزیراعظم ملک کو نقصان پہنچایا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گھڑی سے متعلق آڈیو سب کے سامنے ہے، گھڑی سے متعلق آڈیو کی پی ٹی آئی کی طرف سے تردید ہوئی، بات گھڑی کی نہیں پوری توشہ خانہ کے تحائف بیچے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا کام قانون سازی کرنا ہے، نیب کو بہتر بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے، نیب کو سیاسی طور پر استعمال ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اچھی ساکھ رکھنے والی شخصیت کو نیب کا چیئرمین بنائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ میرا انتظار کرو میں آرہا ہوں، میں انتظار ہی کرتا رہ گیا عمران خان نہیں آئے، عمران خان نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی بھی جرات نہیں کی۔

ملک میں عام انتخابات کے حولے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم اسمبلیاں توڑوانے کے حق میں نہیں ہیں، عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، اگر صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store