1960 کے بعد معیشت مفلوج ہوچکی تھی، حماد اظہر

1960 کے بعد معیشت مفلوج ہوچکی تھی، حماد اظہر فائل فوٹو 1960 کے بعد معیشت مفلوج ہوچکی تھی، حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 1960 کے بعد معیشت مفلوج ہوچکی تھی اور ہمارے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو سکا۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے 3 سال میں بنیادی اصلاحات کی ہیں جبکہ سندھ حکومت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ رائج ہے اور ایکسچینج ریٹ کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کم استعمال کیے جا رہے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کسٹم کی پالیسی کا تعین کرتا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے 3 سال میں بنیادی اصلاحات کی ہیں۔ کسٹمز پالیسی کو ایف بی آر اور ٹیکس پالیسی سےالگ کیا گیا ہے جبکہ ملک میں صنعتوں اور برآمدات کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کو مزید اوپر لے کر جائیں گے جبکہ ہم نے کم عرصے میں فیٹف نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے گئے جس سے بہتری آئی۔

سندھ سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ سندھ سے نکلنے والی گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے لیکن سندھ حکومت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے۔ پرویز خٹک نے بطور عوامی نمائندہ اپنے حلقے کے گیس کا معاملہ اٹھایا تھا اور گیس کنکشن کے معاملے پر پرویز خٹک کو بریفنگ دی گئی جس کے بعد وہ مطمئن ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کی کمی کا مسئلہ طلب میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی ہو گا۔

install suchtv android app on google app store