الیکشن کمیشن کی کوتاہی سے ٹائم گزرا تو مشکلات ہوں گی، شبلی فراز

الیکشن کمیشن کی کوتاہی سے ٹائم گزرا تو مشکلات ہوں گی، شبلی فراز فائل فوٹو الیکشن کمیشن کی کوتاہی سے ٹائم گزرا تو مشکلات ہوں گی، شبلی فراز

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم مانگتا ہے خصوصیات نہیں بتاتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد ای وی ایم کے حوالے سے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کرے اور وہ بتائے کہ انہیں کون سی مشین چاہیے،جو ہم نے بنائی وہ چاہیے تو ہم تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن ای وی ایم کے حوالے سے کمپنیوں کو یکساں مواقع فراہم کرے اور جو کمپنی معیار پر پورا اترے اسے ای وی ایم بنانے کا ٹاسک دیا جائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کا ہدف ہے،الیکشن کمیشن کی کوتاہی سے ٹائم گزرا تو مشکلات ہوں گی اور تاخیری حربوں کا جواب الیکشن کمیشن دے گا۔

شبلی فرازنے کہا کہ قانون بنے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، الیکشن کمیشن عملی کام کرے ،امید ہے الیکشن کمیشن کی تکنیکی ٹیم ایک ہفتے میں خصوصیات طے کر لے گی۔

install suchtv android app on google app store