منشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوائیں گے: فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کو ان کے پاپا کی پارٹی کو ووٹ دینے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔  منشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوائیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ لگتا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ذمہ داری صرف ہماری ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح طور پر کہا کہ منشور کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوائیں گے۔

میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی پوری فیملی بیرون ملک مقیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن نواز اورحسین نواز کو ان کے پا پا کی پارٹی کو ووٹ دینے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store