سپریم کورٹ پیر کے روز وزیراعظم کو فارغ کر دے گی: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بینچ صرف عمل درآمد کا بینچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

install suchtv android app on google app store