حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

  • اپ ڈیٹ:
حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے،کوئی کمی نہیں، صرف راستہ ٹھیک کرنا ہے۔اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محمدﷺ کےیوم ولادت پرنوجوانوں کی آگاہی کیلئےویڈیوتیارکی ہے۔

ویڈیوسےآگاہی ملےگی کہ محمدﷺ دنیامیں کتنابڑا انقلاب لیکرآئے،سن 622میں حضوراکرمﷺمدینہ میں تشریف لائے، اس وقت صرف 600مسلمان تھے۔

آپ ﷺ نے 10سالوں میں پورےعرب کانقشہ تبدیل کیا،آپ ﷺ تلوارکےذریعےنہیں،فکری انقلاب لائے،حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے۔

ہمارےملک میں کسی چیزکی کمی نہیں،جب تک ہم اُن اصولوں پرنہیں چلیں گےہمیں کامیابی نہیں ملےگی۔

25سال پہلےہماراویژن تھاکہ پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے،مدینہ کی ریاست ہمارےلیےرول ماڈل ہے،
میں اسکالرنہیں ہوں لیکن رحمت للعالمین اتھارٹی میں دنیاکےبڑےاسکالرزکوشامل کروں گا۔

ایک زمانےمیں مسلمانوں کاکرداربہت بلندتھا،آپ ﷺنےقانون کی بالادستی اورانصاف پربہت زوردیا،انصاف ہمیشہ کمزورکوچاہیےہوتاہے،طاقتورتوخودکوقانون سےاوپرسمجھتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کونبی اکرم ﷺکی سیرت کاعلم ہوناچاہیے،انصاف اورانسانیت کی وجہ سےقوم مضبوط ہوتی ہے،ریاست مدینہ نےلوگوں کوبنیادی حقوق دیئے،انصاف کامعیاربہت بلندتھا۔

حضرت بلال اسلام میں آئےتولیڈربن گئے، انہوں نے دوجنگی مہمات کولیڈکیا،بزدل انسان لیڈرنہیں بن سکتا۔

install suchtv android app on google app store