کنٹونمنٹ بورڈز میں پولنگ استیشنز سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

انتخابات فائل فوٹو انتخابات

ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہوچکا،کئی پولنگ استیشنز سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔


غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

ایبٹ آباد: وارڈ نمبر2 کامرس کالج پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارواجد خان 114ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کےتیمورخالد104ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

ژوب :وارڈ نمبر1 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کے امیدواراختر گل115ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی امیدوارشیرین بی بی 44ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔

ژوب :وارڈ نمبر2 کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ، جس کے مطابق بی اے پی کے امیدوار جمعہ خان 59ووٹ لیکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےامیدوار عمران خان 37 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

ڈی آئی خان : وارڈ نمبر1کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ ، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار انورعلی75ووٹ لیکرآگے جبکہ ن لیگ امیدوار غلام سرورخان 34ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔

بنوں :کینٹ وارڈ نمبر1کاغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارسمیع اللہ 366ووٹ لیکر آگے ہیں، جےیوآئی کےامیدوارظران213ووٹ لیکر دوسرے اور جماعت اسلامی کےامیدوارنصیراللہ109ووٹ لیکرتیسرےنمبرپرموجود ہیں۔

راولپنڈی : چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، نتائج کے مطابق ن لیگ امیدوار راجہ عرفان 75ووٹ لیکر آگے ہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران علی37ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔

ملتان:وارڈنمبر9 پولنگ اسٹیشن ایف جی ڈگری کالج کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد صادق ضیغم121ووٹ لیکرآگے، ق لیگ کی امیدواربیگم طاہرہ نسیم 46ووٹ لیکردوسرےنمبرپر موجود ہیں۔

پشاور:وارڈ نمبر5پولنگ اسٹیشن نمبر2 کاغیر ختمی غیر سرکاری نتیجہ، جہاں سے پی ٹی آئی کےامیدواراسید سیٹھی 49ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےشبیرحسین 29ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

کراچی: وارڈ نمبر8،پولنگ اسٹیشن نمبر22کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے، نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار109ووٹ لیکرآگے ہیں، پی ٹی آئی کےامیدوارعلی اکبر97ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

کراچی:منوڑا کینٹ ون میں پی پی امیدوار کامیاب، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق محمدطیب نے 391ووٹ حاصل کئے، اسی طرح منوڑا وارڈ ٹو میں بھی پی پی کےفضل خان550ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ہیں۔

ملتان وارڈ نمبر2سےآزاد امیدوارغلام جیلانی کامیاب۔

ملتان وارڈنمبر 3میں ن لیگی امیدواراختررسول کامیاب۔

ملتان وارڈنمبر9 میں آزادامیدوارمحمد صادق کامیاب۔

ملتان وارڈ نمبر10 میں آزادامیدوارخورشیدخان کامیاب۔

بنوں وارڈ نمبر2 کے غیر سرکاریو غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوارجمشید محب خان کامیاب

اس سے قبل ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں پولنگ ختم ہوئی، پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی تھی، ملک بھر میں 219 وارڈز کے لیے 16 سو 44 پولنگ اسٹیشنز اور 5 ہزار 80 پولنگ بوتھ قائم کیے گئےتھے ۔ 42 بورڈز کے 206 وارڈز میں 1500 سے زائد امیدوار میدان میں تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں 21 لاکھ 97 ہزار 741 رجسٹرڈ ووٹرز تھے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 551 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 190 تھی۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے، باقی پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر موجود رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈ سے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر بنے گا، نو منتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، نائب صدر اور ممبرز اسی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store