تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں فوج ‏کی تعیناتی کامطالبہ کر دیا

تحریک انصاف فائل فوٹو تحریک انصاف

تحریک انصاف نے ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن سےفوج ‏کی تعیناتی کامطالبہ کر دیا۔

اس حوالے سے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ‏ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات سےثابت ہےفوج کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

خط کے مطابق ای وی ایم کی عدم موجودگی سے دھاندلی کے راستے کھلے ہیں مقامی سیاسی ‏کھلاڑی جعلی ووٹوں کا راستہ اپنا سکتے ہیں شفاف انتخابات کیلئےفوج سےمعاونت حاصل کی ‏جائے۔

کنٹومنٹ بورڈ کی جنرل نشستوں پر بارہ ستمبر کو انتخابات ہونگے جبکہ نتائج کا اعلان سترہ ستمبر ‏کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی ‏بنیادوں پر کرائے جائیں گے، فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کےسربراہان کو آگاہ کردیا گیا کہ وہ ‏امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواران سے متعلق معلومات چاروں ‏صوبائی الیکشن کمشنرز کو سات اگست تک ارسال کریں، تیرہ اگست کو متعلقہ ریٹرننگ افسران ‏امیدواروں کو پارٹی نشانات الاٹ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store