جعلی راجکماری کی بڑھکیں زمین بوس ہوگئیں، فردوس عاشق اعوان

جعلی راجکماری کی بڑھکیں زمین بوس ہوگئیں، فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو جعلی راجکماری کی بڑھکیں زمین بوس ہوگئیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ کا مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ زمین بوس ہوگیا۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے، جعلی راجکماری کی بڑھکیں زمین بوس ہوگئیں لہٰذا (ن) لیگ شکست قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کہ جعلی راجکماری نہ سیاستدان ہے اور نہ ان میں اسپورٹس مین شپ کا جذبہ ہے، (ن) لیگ کا مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ زمین بوس ہوگیا، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو کشمیریوں نے مسترد کردیا، (ن) لیگ کی بربادی اور پی ڈی ایم کی تباہی جعلی راجکماری کے بڑےکارنامے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر الیکشن میں ناکامی جعلی راجکماری کے کارنامے ہیں ، جعلی راجکماری سیاست میں حقائق کا سامنا کرے۔

install suchtv android app on google app store