ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینیئر سٹیزن بل پر دستخط کر دیئے

  • اپ ڈیٹ:
ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد کے بزرگ شہریوں کے بل 2021 اور نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل پر دستخط کر دیے۔

اسلام آباد بزرگ شہریوں کے بل کے تحت وفاقی دارالحکومت کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات لیے جائیں گے۔

قانون کے تحت سینیئر سٹیزن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائےگا، بزرگ افراد کے لیے اولڈ ایج ہوم 'دارالشفقت' کا قیام بھی عمل میں لایا جائےگا، 60 سال سے زائد عُمر کے افراد سینئیر سٹیزن کارڈ کے اہل ہوں گے، بزرگ شہریوں کو میوزم، پارکس اور لائبریری جیسی سہولیات مفت حاصل ہوں گی۔

بل کے تحت بزرگ شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات، دواؤں پر رعایت، علیحدہ کاؤنٹر اور علیحدہ وارڈز کی سہولیت مہیا کی جائے گی۔

بزرگ افراد کو فضائی اور ریلوے کے سفر پر 20 فیصد رعایت دی جائےگی، مستحق اور اہل بزرگ افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی

صدر مملکت نے نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں (ترمیمی) بل 2021 پر بھی دستخط کردیے۔

نفاذ ملکیتی حقوقِ نسواں ایکٹ 2020 کے سیکشن 5 میں ترمیم کی گئی ہے، ترمیم کے تحت محتسب کے فیصلےکے خلاف صدر مملکت کو 30 دن کے اندر اپیل کی جا سکے گی۔

install suchtv android app on google app store