پاکستانیوں نے اخلاقیات کے معاملے میں ملک کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا: ڈاکٹر عارف علوی

 ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چالیس سال افغان مہاجرین کی میزبانی کی، کسی پاکستانی لیڈر نے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی بات نہیں کی۔ پاکستانیوں نے اخلاقیات کے معاملے میں ملک کا نام دنیا بھرمیں روشن کیا ہے۔


صدرڈاکٹرعارف علوی نے دبئی میں منعقد ہونے والی روشن اپناگھراسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے ایکسپو 2020 کے آغاز کو کامیاب قرار دیا اور پاکستانی پویلین کی تعریف کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستان نے 70، 80کی دہائی میں اچھے ڈاکٹرز اور انجینئرز پیداکیے، بعد میں وہ ڈاکٹرز اور انجینئرز بیرون ملک چلےگئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے40 سال افغان مہاجرین کو پناہ دی اور اُن کی میزبانی کی، کسی پاکستانی لیڈرنے نہیں کہا کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجاجائے، پاکستانیوں نے اخلاقیات میں دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں80 ہزار جانوں کی قربانی دی اور اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا، وزیراعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی اور کامیابی کے ساتھ کرونا پر قابو پایا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیامیں انفارمیشن ٹیکنالوجی فروغ پارہی ہے، پاکستان میں بھی آئی ٹی کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں‘۔

install suchtv android app on google app store