چمن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان جان کی بازی ہارگیا

لاش فائل فوٹو لاش

بلوچستان کے ضلع چمن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔

فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقہ کلی حاجی اکبر صالحزئی میں پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی کرکٹر تھا۔ محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا۔

ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلاکر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

install suchtv android app on google app store