کریمہ بلوچ کی موت کو غلط رنگ دینے کی پاکستان دشمن کوششیں ناکام ہوگئیں

کریمہ بلوچ فائل فوٹو کریمہ بلوچ

ٹورنٹو پولیس نے کریمہ بلوچ کی موت نان کرمنل واقعہ قرار دیتے ہوئے پاکستان دشمنوں کی سازش کو ناکام بنادیا۔

پاکستان دشمنوں کی کریمہ بلوچ کی موت کو غلط رنگ دینے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، ٹورنٹو پولیس کا مؤقف ہے کہ تحقیقات کے مطابق یہ نان کرمنل موت ہے۔

ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کی موت میں کسی قسم کا سازشی عنصر نہیں، کریمہ بلوچ کی فیملی کو تحقیقات سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

کریمہ کی موت کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی تھی، بعض لابیز پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے واقعے کو غلط رنگ دے رہیں تھیں۔

کریمہ بلوچ پر ڈس انگولیب نے بھارتی جعلی این جی اوز کےلیے نمائندگی کا بھی ذکر کیا تھا۔

کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن نے کریمہ بلوچ کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا، اعلامیے کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے کریمہ کی ہلاکت پر کینیڈین حکام سے رابطہ کیا،کریمہ بلوچ کی موت کی وجوہات جاننے کےلیے رابطہ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store