بلوچستان میں امن دشمن پھر سر گرم، کوئٹہ سریاب روڈ پر دھماکے سے7 افراد زخمی

بلوچستان میں امن دشمن پھر متحرک ہوگئے، کوئٹہ کی سریاب روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب دھماکے میں سات افراد زخمی ہوگئے،دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، ایف سی اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 4 موٹرسائیکلیں آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store