اب سرکاری نوکری کا خواب ہو گا پورا، حکومت پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) منصوبے کے تحت پاکستانیوں کے لیے 1100 نوکریاں کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ نئی نوکریاں شنگھائی الیکٹرک کی طرف سے شروع کیے گئے منصوبے میں نکلی ہیں جن کا اعلان سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا۔

جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”شنگھائی الیکٹرک کی طرف سے تھر بلاک 1میں حالیہ شروع کیے گئے سی پیک منصوبے میں 1100 سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یہ نوکریاں مختلف کیٹیگریز میں ہیں جن پر تعیناتی کے لیے تعلیم اور تجربے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔ “

رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں اس سے پہلے 60 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہو چکی ہیں۔

جنرل عاصم سلیم باجوہ نے قبل ازیں سی پیک میں نکلنے والی نوکریوں کے متعلق غلط اطلاعات کے متعلق بھی ایک ٹویٹ میں بتایا اور لوگوں سے کہا کہ وہ سی پیک میں ملازمتوں کے حوالے سے ویب سائٹ cpecauthority.gov.pk پر تصدیق کر لیا کریں۔

اسی ویب سائٹ کے ذریعے ہی سی پیک منصوبوں میں نکلنے والی ملازمتوں کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ 

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے پلان کو بے حد پسند کیا۔ وہ کسی ادارے کیساتھ کھڑے ہوں تومایوسی ختم ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل شروع کردیا ہے ، پی ایچ ایف کی آئندہ کانگریس میں فیڈریشن آئین میں ترامیم کریں گے۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کا وفد دوبارہ وزیر اعظم سے ملے گا، وزیراعظم نے ہاکی کی بحالی کیلئے تمام تجاویز کو سراہا اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ مانگی ہے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ایچ ایف ہاکی اکیڈمیز کے پلان کو بے حد پسند کیا، اکیڈمی پلان کے تحت صوبوں میں سکول آف ایکسی لینس بنیں گے اور ریجنل اکیڈمی کوڈسٹرکٹ سطح پر اکیڈمیز سپورٹ کریں گی۔

ہاکی کے تمام مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے ، وزیراعظم کسی ادارے کیساتھ کھڑے ہوں تومایوسی ختم ہوجاتی ہے، اس ملاقات کے بعد ہاکی کا بہترین دور آنے والا ہے ، ہاکی لیگ کی تیاریاں جاری ہیں جلدقوم کوخوشخبری دیں گے۔

install suchtv android app on google app store