سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے: چینی نائب وزیراعظم

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان کے دورے پر موجود چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ فائل فوٹو پاکستان کے دورے پر موجود چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ

پاکستان کے دورے پر موجود چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ نے کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے، جس سےخطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔

اسلام آباد میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی 10 سالہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئےچین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے کہا کہ سی پیک کی دس سالہ تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کاحصہ ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے مفاد کو نئی جلا بخشی ہے، اوریہ منصوبہ پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان ، چین اچھے پڑوسی ،دوست اور پارٹنر ہے۔

ہی لیفنگ نے کہا نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے، اور جاری منصوبے دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کا مظر ہیں، سی پیک کے تحت اربن ریلوے، فائبرآپٹیکل کے منصوبوں کو عمل جامہ پہنائیں گے،دوسرے مرحلے میں طویل مدتی منصوبوں کا آغاز ہوگا۔

install suchtv android app on google app store