بلوچستان: انجمن تاجران کا 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنےکا اعلان

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنےکا اعلان کیا ہے فائل فوٹو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنےکا اعلان کیا ہے

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنےکا اعلان کردیا۔

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔

وہیں دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنےکا اعلان کیا ہے۔

صدر مرکزی انجمن تاجران رحیم کاکڑ کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومت سے کسی مذاکرت میں شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1400 سے زائد ہے جن میں سب سے زیادہ کیسز کی تصدیق کوئٹہ میں ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store