تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا: فوکل پرسن برائے انسداد کورونا

تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے فائل فوٹو تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے

تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا۔

حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر 12 ڈاکٹر پہلے بھی معطل کیے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دینا غلط ہے، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔

فوکل پرسن برائے انسداد کورونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں 600 افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی، ہم نے محدود وسائل کے باوجود ہزاروں لوگوں کو تفتان میں رکھا، پورے ملک کو حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ تفتان میں کیے گئے اقدامات سراہنے کی بجائے ہم پر تنقید کی گئی، میں تفتان سرحد پر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس وقت ہر عوامی نمائندے کو اپنے حلقے میں ہونا چاہیے، لاک ڈاؤن ہم سب کے مفاد میں ہے۔

 

install suchtv android app on google app store