جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان رہیں گے یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔سیاسی حلقوں میں حیرانگی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور عبد القدوس بزنجو فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور عبد القدوس بزنجو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہم نے عبد القدوس بزنجو کو راضی کر لیا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہی رہیں گے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عبد القدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اورسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان مسئلہ حل کرا دیا ہے,جام کمال ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے،اب بلوچستان اسمبلی اور حکومت کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے،تمام مسائل کو مل کر حل کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر سے شکایت تھی جو حل کر لی گئی ہے، بلوچستان کا مسئلہ حل ہو گیا اب خیبر پختونخوا میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہتحریک انصاف کی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ہیں جتنے میڈیا بیان کر رہا ہے،وزیر اعظم نے اتحادیوں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنائی ہے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے سیاسی مسائل حل کر لیے گئے ہیں۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ملکی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بلایا اور سنا, ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اٹھائے ,پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنی ہوئی ہے,بلوچستان عوامی پارٹی کے لوگ ملک اور صوبے کی بہتری کی سوچ رکھتے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کومضبوط کرنا چاہتی ہے، سب نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا،ہم چاہتے ہیں مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کریں۔سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سب نے میری بات سنی اور معاملات کے حل کے لیے کمیٹی بنائی گئی،ہم چاہتے ہیں صوبے کے مسائل وہیں حل ہوں۔

install suchtv android app on google app store