کوئٹہ دھماکہ۔۔۔!!! ڈی ایس پی امان اللہ کی شہادت کے بعد ایک اور افسوسناک خبر، پورا ملک افسردہ ہوگیا

بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ بم دھماکہ فائل فوٹو بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ بم دھماکہ

بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا ہو گیا ہے، دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور امام مسجد سمیت 14 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا مسجد میں نماز کے دوران ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن غوث آباد کی مسجد میں نماز مغرب کے دوران دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکا پر پہنچ گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی امدادی کاروائیاں جاری ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 21 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store