اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، ایسے ملزمان گرفتار جن کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا تھا

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چرس، افیون اور دیگر منشیات برآمد کرلی۔ فائل فوٹو پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چرس، افیون اور دیگر منشیات برآمد کرلی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چرس، افیون اور دیگر منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ گوادر سے بھاری مقدار میں منشیات کے اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعدچیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے علاقے میں چیکنگ اور موبائیل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا لیکن اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے اس دوران مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی لی گئی تو 1770 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔
،
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ناکا ہاری چیک پوسٹ سے ایک کار کے خفیہ خانوں مین چھپائی گئی 209 کلوگرام اعلی کوالٹی کی افیون ہزاروں کی تعداد میں نسوار کے پیکٹ اور 1175 پیکٹ انڈین گٹکا،93 عدد مختلف گاڑیوں کے ٹائرز اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے کی بنتی ہے تمام منشیات اسمگل کی جارہی تھی جسے کوسٹ گارڈ نے اپنی تحویل میں لیا۔

install suchtv android app on google app store